کراچی (این این آئی)بدھ کے روز انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں تیزی جاری رہی اور روپیہ مزید کمزور ہوگیا۔بدھ کو انٹر بینک میں ڈالرمزید بلندیوں کی جانب پرواز کرتا رہا اورا نٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید63پیسے گھٹ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید6روپے بڑھ گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر63پیسے مہنگا ہو کر 299.01 روپے کی سطح سے بڑھ کر299.64روپے پر پہنچ گیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید6 روپے اضافہ سے312 روپے کی سطح پر آگئی۔ یورو کی قیمت فروخت50پیسے اضافہ سے 339.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاو نڈ کی قیمت فروخت 398روپے کی سطح پربرقرار رہی تاہم بدھ کو صبح کے وقت برطانوی پانڈ کی قیمت فروخت399روپے پر بھی پہنچی تھی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت70 پیسے بڑھ کر83.30روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت1.20روپے کے اضافے سے 85.80روپے ہوگئی۔