اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر 304کی بلند ترین سطح پر پہنچنا تشویشناک،ڈالرکی اونچی اوڑان پر قابو پانا ضروری ہے ‘راجہ وسیم حسن

datetime 17  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے روپے کی قدر میں کمی او راوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں304روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے اور معاشی ہیجانی کیفیت سے نکلنے کیلئے ڈالر کی اونچی اوڑان پر قابو پانا ضروری ہے،ڈالر304روپے پر پہنچنے سے ہوشربا مہنگائی سے ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ دی ہے ،ڈالر کی اونچی اوڑان میں روپے کی گرتی قدر انتہائی خوفناک ہے ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے بیرونی قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہوجاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ وسیم حسن نے کہا کہ روپے کی گراوٹ ڈالر میںتاریخی اضافہ معیشت کیلئے خطر ناک ہے ،روپے کا زوال کئی سالوں کی ترقی کو ختم کردے گا۔ ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے اضافہ ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والا درآمدی خام میٹیریل بھی مہنگا ہورہا ہے جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کے ساتھ ساتھ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات میں بھی کمی سے تجارتی خسارہ بڑھے گا۔اس لیے نگران حکومت ڈالر کو کنٹرول اور روپے کی قدر میں اضافہ کیلئے اقدامات کریں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…