اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 295 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 303 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔