دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کی زد میں آنے والے تمام افریقی ممالک ہیں، جن کے شہریوں کی اکثریت ویزے ختم ہونے کے بعد بھی متحدہ عرب امارات میں قیام پذیر رہتی اور غیرقانونی طور پر کام کرتی رہتی ہے، جس کی بناءپر ان ممالک کے لیے ویزوں کا اجراءبند کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان 20ممالک میں گھانا، سیئرا لیون، سوڈان، کیمرون، نائیجیریا، لائبیریا، برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، توگو، عوامی جمہوریہ کانگو، سینیگال، بنین، آئیووری کوسٹ، کانگو، روانڈا، برکینا فاسو، گنی بساﺅ، کوموروس اور یوگنڈا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 2021ءمیں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ایمریٹس نے 8افریقی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی تھی۔ ان ممالک میں گھانا، یوگنڈا اور کینیا جیسے افریقی ممالک شامل تھے۔