اسلام آباد: اسکردو بین الاقوامی ائیرپورٹ بن گیا۔پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے اسکردو لینڈ کر گئی۔پرواز کے اترنے کے بعد اسکردو کو بین الاقوامی ائیرپورٹ کا درجہ مل گیا۔پی آئی اے نے سکردو کو پوری دنیا سے متعارف کرا دیا۔مسافروں کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات، سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری حکام نے کیا۔
گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی اور تحائف بھی مسافروں میں تقسیم کیے گئے۔پرائیویٹ حکام کی جانب سے جہاز کو آمد پر واٹر کینن سلوٹ بھی پیش کیا گیا۔جہاز کے کپتان نے کاک پٹ کا شیشہ کھول کر جشن آزادی کی مناسب سے قومی جھنڈا بھی لہرایا۔