کراچی(این این آئی) حکومت نے ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے افغانستان کو تمام کارگو کی ٹریکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے افغانستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کیلیے پٹرولیم ترسیل سمیت ہر قسم کے کارگو پر پاکستان سے راہداری کیلیے ٹریکنگ اور مانیٹرنگ نظام نافذکر دیا ہے۔ایف بی آرذرائع کے مطابق ان رولز کے نوٹیفائی ہونے کے بعد افغانستان کو بھجوائے جانے والے ہر قسم کے کارگو کیلیے رولز کا اطلاق ہوگیا ہے، اگر نیٹو و ایساف فورسز کو پاکستان سے سپلائی بحال ہوتی ہے تو اس کی بھی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ ان رولز کے تحت کی جاسکے گی۔مذکورہ رولز کے تحت لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں ٹرانزٹ کارگو کی ٹریکنگ و مانیٹرنگ کرسکیں گی، یہ لائسنس کمپنیوں کو ایک کمیٹی جاری کرے گی ، لائسنسگ کمیٹی بھی مجوزہ رولز کے مطابق کام کرے گی۔