اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چین،کاروباری مقاصد کیلئے آنے والے غیر ملکیوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت

datetime 5  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی )چین نے کاروباری مقاصد کیلئے آنے والے غیر ملکی شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔دیہی علاقے کے رہائشیوں کو بڑے شہروں میں آباد ہونے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔وزارت پبلک سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ یہ آسانیاں شہریوں، گاڑیوں، معلومات اور ڈیٹا کی آزاد نقل و حرکت کو فروغ دینے کیلئے دی جا رہی ہیں۔کورونا وائرس ختم ہونے کے بعد حالیہ مہینوں میں چین کے ریئل اسٹیٹ شعبے میں بحران ہے۔

جی ڈی پی شرح رواں برس کی پہلی سہ ماہی سے دوسری سہ ماہی تک صرف 0.8 فیصد بڑھ سکی ہے جبکہ نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 20 فیصد ہوگئی ہے۔اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت پبلک سیکیورٹی نے گزشتہ روز 26 نئے اقدامات کا اعلان کیا جس میں غیر ملکی کاروباری شخصیات کیلئے نئی ویزا پالیسی بھی شامل ہے۔چین میں تجارتی مذاکرات، نمائش، کانفرنس یا سرمایہ کاری کیلئے آنے والے افراد ایئرپورٹ پہنچ کر ویزا لے سکیں گے بشرط یہ کہ ان کے پاس ضروری دستاویزات موجود ہوں۔

 



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…