اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ہنڈا کی موٹرسائیکل، کمپنی نے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلس ہنڈا لمیٹڈ نے اپنی موٹرسائیکلز کے لیے صفر مارک اپ انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کر دیا۔  یہ آفر صرف ایم سی بی بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے ہے۔ کمپنی کی طرف سے یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ وہ اپنی کون کون سی موٹرسائیکلز صفر سود پر ایم سی بی کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو دے رہی ہے۔تاہم غالب امکان یہی ہے کہ ہنڈا سی ڈی 70اس آفر میں دی جائے گی جو کمپنی کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی ناگفتہ بہ معاشی صورتحال اور دیگر کئی عوامل کے پیش نظر ملک میں موٹرسائیکلز کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے مطابق ملک میں جون 2023ءمیں مئی 2023ءکی نسبت موٹرسائیکلز کی فروخت میں 15فیصد کمی آئی۔ اٹلس ہنڈا،جو پیداوار اور سیلز کے حجم کے اعتبار سے پاکستان کی سب سے بڑی بائیک میکر ہے، کی صرف 75ہزار 56بائیکس فروخت ہوئیں، جو ماہانہ بنیاد پر 14فیصد کم تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…