اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

datetime 5  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں درآمدی ادائیگیوں کا دبا کم ہونے اور سپلائی میں اضافے کے سبب جمعے کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مضبوط رہی۔تفصیلات کے مطابق ورکرز ریمیٹنسز بڑھنے کی امید، برآمدی شعبوں کی اپنی برآمدی ترسیلات بھنائے جانے اور درآمدی ادائیگیوں کا دباو گھٹنے سے سپلائی میں اضافے کے باعث جمعہ کو دوسرے دن بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا ثابت ہوا۔جمعے کو انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ 287روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ گھٹ کر 292روپے کی سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر بینکوں کی صوابدید پر درآمدات کے نئے لیٹر آف کریڈٹس کے لیے ذرمبادلہ فراہم کرنے کی سہولت کے باوجود جمعہ کو درآمدی ادائیگیوں کا دبا محدود رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران محدود طلب آنے سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر میں صرف 5 پیسے کا اضافہ بھی ہوا اور بعد ازاں ایک موقع پر 33 پیسے کی کمی بھی واقع ہوئی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 24 پیسے کی کمی سے 286 روپے 96پیسے پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 292 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین نے بتایا کہ ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بظاہر ڈالر کی سپلائی بہتر ہوتی نظر آرہی ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، جولائی میں برآمدات گھٹنے جیسے عوامل روپیہ کے استحکام کے حق میں نظر نہیں آرہے ہیں۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی حالات کے تناظر میں عمومی طور پر لوگ اپنے سرمائے کو محفوظ بنانے کی غرض سے ڈالر سمیت دیگر غیرملکی کرنسیوں یا سونے میں تبدیل کرانے میں دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر ذرمبادلہ کی شرح تبادلہ کو مارکیٹ میکنزم کے تحت رکھا گیا ہے اور مرکزی بینک کی درآمدی سرگرمیوں کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی کے لیے اجازت کی شرط ختم ہونے سے رواں ماہ درآمدات میں بتدریج بڑھنے کے بھی امکانات ہیں۔



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…