لاہور: پٹرول کی اصل قیمت 166 روپے ہونے کا انکشاف، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے اوگرا کی تجاویز مسترد کر کے 1 لیٹر پٹرول پر 100 روپے سے زائد ٹیکس عائد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے جانے کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات 10 روپے مہنگی کرنے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجاویز دی گئی تھیں، تاہم وزارت خزانہ نے ناصرف اوگرا کی تجاویز مسترد کیں، بلکہ حیران کن طور پر قیمتوں میں 20 روپے تک کا اضافہ کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب ایک لیٹر پٹرول پر 100 روپے سے بھی زائد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں