کراچی(این این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر گھٹ کر 1950 ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 22 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1 لاکھ 90 ہزار 501 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2400.54 روپے پر مستحکم رہی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں