پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلوچستان میں 10 بلین ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ

datetime 29  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (این این آئی) بلوچستان میں 10 بلین ڈالر کی لاگت سے آئل ریفائنری کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای سی پی معاہدے کے لئے چینی فرم کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کردیئے گئے ،اس منصوبے میں سمندری انفراسٹرکچر، پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، خام تیل کے ذخیرے، بہتر یوٹیلیٹیز، اور پائپ لائن کنیکٹیویٹی جیسے مختلف اجزاء شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان نے ایک چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے تک پہنچ کر بلوچستان میں 10 بلین ڈالر کی ریفائنری کی تعمیر شروع کرنے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور اسے اس منصوبے کے تعمیراتی حقوق دے دئے ہیں۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) نے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹ (EPC) کو محفوظ بنانے کے لئے چینی کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے، جو سعودی عرب کی جانب سے ریفائنری پروجیکٹ میں 3 بلین ڈالر کی ایکویٹی سرمایہ کاری کے لئے ایک اہم ضرورت ہے۔ نئے ریفائنری منصوبے میں سرمایہ کاری پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے ایکویٹی بڑھانے اور انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (EPC) کنٹریکٹ دینے کی ضرورت سے منسلک تھی۔

اس تعاون میں چار سرکردہ پاکستانی سرکاری ادارے شامل ہیں، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL)،اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)، اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل)۔ مشترکہ سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے ذریعے، یہ کمپنیاں گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ پر مل کر کام کریں گی، جس میں عالمی سطح کے تیل اور گیس کے بڑے بڑے اداروں کی جانب سے ایکویٹی شراکت کے ذریعے نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ انٹیگریٹڈ ریفائنری پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں پاکستان میں پیٹرو کیمیکل سہولت کے ساتھ کم از کم 300,000 بیرل یومیہ (bpd) خام تیل کی پروسیسنگ کی صلاحیت کا تصور کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں سمندری انفراسٹرکچر، پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، خام تیل کے ذخیرے، بہتر یوٹیلیٹیز، اور پائپ لائن کنیکٹیویٹی جیسے مختلف اجزاء شامل ہوں گے۔

سیکرٹری پٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود نے گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پٹرولیم شعبہ کی ترقی اور نمو کے لئے پٹرولیم ڈویڑن کے عزم کا اعادہ کیا۔ پیٹرولیم کے وزیر مملکت مصدق مسعود ملک نے اس منصوبے کے قومی معیشت کو ہونے والے فوائد پر زور دیا جس میں اقتصادی ترقی، زرمبادلہ کی بچت، توانائی کی حفاظت، روزگار کے مواقع اور سماجی ترقی شامل ہیں۔ اس منصوبے میں ابتدائی ایکویٹی لگانے کے لیے سعودی عرب کی رضامندی نے پاکستانی حکومت کو اہم سرکاری کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے پر غور کرنے پر مجبور کیا۔ پی ایس او 30 فیصد تک ایکویٹی میں حصہ ڈالے گا،

سعودی فرم آرامکو ابتدائی 30 فیصد انجکشن دے گی اور بقیہ دیگر SOEs کے ذریعے تعاون کیا جائے گا۔ ریفائنری کے قیام سے ملک کے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ بچت متوقع ہے، کیونکہ پاکستان اس وقت ڈیزل کی درآمد پر $18 سے $20 فی بیرل اور خام تیل کی درآمد پر $1 سے $2 فی بیرل کا پریمیم ادا کرتا ہے۔علاوہ ازیں پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے علاوہ سستے تیل اور گیس کی درآمد کے لیے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر دوست ممالک سے بات چیت میں مصروف ہے۔

خلیج تعاون کونسل کے کئی دیگر رکن ممالک نے میگا ریفائنری منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ تاہم، سرکاری اہلکار نے واضح کیا کہ منصوبے کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے، اور یہ سرمایہ کاری کا حتمی فیصلہ (ایف آئی ڈی) ہونے کے بعد کیا جائے گا، جس میں تقریباً ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔ وزیر نے مزید کہا کہ گیس سسٹم میں 570 ملین ڈالر کی قدرتی گیس شامل کی گئی ہے، جس میں مزید 500 ملین ڈالر کی مقامی گیس کی پیداوار جلد ہی شامل کی جائے گی۔ روس کے ساتھ خام تیل کے معاہدوں سے مزید منافع ملے گا، اور ترکمانستانـافغانستانـپاکستانـبھارت گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ مزید برآں آذربائیجان کے ساتھ لچکدار شرائط پر ایل این جی کی خریداری کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…