اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اورچین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے

datetime 29  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے، ایم ایل ون منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی دلچسپی کے باعث ایم ون منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور پاکستان اورچین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے ہیں، ایم ایل وین منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔نجی ٹی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کی زیرنگرانی منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے چینی حکام کو قائل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، اس سے پہلے یہ لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز تھی، جسے کم کرکے ساڑھے 6 ارب ڈالرز کیا گیا، پاکستان کی طرف سے منصوبے کی لاگت کم کرنے پر زور دیا گیا تھا، منصوبے کی کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا۔منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور 1733 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دو رویہ کیا جائے گا، ریلوے ٹریک کے ساتھ سگنلز اور ٹیلی کام کا جدید ترین نظام نصب کیا جائے گا، ٹریک پر ریل 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی، تاہم ابتدائی طور پر ریل گاڑیاں 140 کلومیٹر کی رفتار سے چلائی جائیں گی۔منصوبے میں ٹریک کے گرد باڑ لگانے کا پروگرام مؤخر کردیا گیا ہے، اور اب صرف آبادی والے علاقوں میں ریلوے ٹریک کے گرد باڑ لگائی جائے گی۔واضح رہے کہ ایکنک نے منصوبے کے پی سی ون کی اگست 2020 میں منظوری دی تھی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…