اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی آئل کمپنیوں کا 10بلین امریکی ڈالر کے گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ کیلئے سعودی آرامکو کے ساتھ اشتراک

datetime 28  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چاربڑی قومی کمپینیاں گوادر پورٹ پر گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ کیلئے اشتراک کریں گی۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی۔قومی کمپنیاں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل)، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) جائنٹ انویسٹمنٹ سٹریٹجی کے ذریعے اشتراک کریں گی۔پراجیکٹ میں معروف عالمی آئل اینڈ گیس کمپنیوں کی طرف سے ایکویٹی کی بنیادپر نمایاں سرمایہ کاری کی جائے گی

۔پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان میں کم سے کم 300,000بی پی ڈی خام تیل پراسسنگ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ مربوط ریفائنری پیٹروکیمیکل کمپلکس اور پیٹروکیمیکل فیسیلیٹی قائم کی جائے گی۔مربوط ریفائنری پیٹروکیمیکل کمپلکس متعدد حصوں پر مشتمل ہوگا جس میں میرین انفراسٹرکچر، پیٹروکیمیکل کمپلکس، خام آئل اور ریفائن یوٹیلیٹیز کیلئے سٹوریجز، پائپ لائن کنکٹی ویٹی وغیرہ شامل ہے۔سیکرٹری پٹرولیم کیپٹن (ر) محمد محمود نے اپنے افتتاحی خطاب میں گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی کے نمایاں نکات کو واضح کرتے ہوئے پٹرولیم سیکٹر کی ترقی کیلئے پٹرولیم ڈویڑن کے عزم کو اجاگر کیا۔وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے پراجیکٹ کی تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ سے معاشی ترقی، غیر ملکی زرمبادلہ کی بچت، انرجی سیکورٹی، روزگار کے مواقع اور سماجی بہتری کے تناظر میں قومی معیشت کو فوائد حاصل ہوں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…