اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام فنڈز یک مشت جاری کرنیکی تجویز ماننے سے انکار کر دیا

datetime 26  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے عام انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے کی حکمتِ عملی کو حتمی شکل دے دی۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تمام فنڈز یک مشت جاری کرنیکی تجویز ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے،الیکشن کمیشن کو فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کے لیے وزارتِ خزانہ سے رجوع کرے گا۔گزشتہ مالی سال کے دوران 10 ارب روپے دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی،

پہلے مرحلے میں یہ 10 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔عام انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 42 ارب42 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ مالی سال عام انتخابات کے لیے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے۔الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی اور 15 ارب میں سے 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے 5 ارب میں 4 ارب 47 کروڑ روپے استعمال کیے، جبکہ رہ جانے والے 53 کروڑ روپے واپس وزارتِ خزانہ کو جمع کرائے تھے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال کے 10 ارب 53 کروڑ روپے دوبارہ فراہم کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…