اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں نے کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے، ملک کو بحران سے نکال کر دم لیں گے: آرمی چیف

datetime 25  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال /اسلام آباد(این این آئی)سربراہ پاک فوج سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوج عوام سے اور عوام فوج سے ہے ،پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائیگا ،پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے ،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اْٹھاکر پھینکنا ہے، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے ۔خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نے شرکاء ِ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہاکہ فوج عوام سے ہے اور عوام فوج سے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے ،تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اْٹھاکر پھینکنا ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا انشااللہ ۔ سربراہ پاک فوج نے کہاکہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے ، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے ، سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے ۔آرمی چیف نے شرکائِ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پڑھ کر ملک و ملت کے ہر فرد کی ملکی ترقی میں اہمیت پر زور دیا ۔آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ ”افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر،ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ”۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…