ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ آصف کی اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنانے کی خبروں کی تردید

datetime 25  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگراں وزیر اعظم بنانے کی خبروں کی تردید کردی۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس کی بھی یہ تجویز ہے،اس نے ٹھیک بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بروقت انتخابات میں کوئی شبہ نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ نگراں وزیر خزانہ ایسا ہونا چاہیے، جسے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے معاہدے کی سمجھ بوجھ ہو،کسی شک و شبے کے بغیر ہر حال میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں،

ہم بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچے ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اسحاق ڈار نے نگراں وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کبھی نہیں کیا،ہمارے کسی اجلاس میں بھی اس پر بات نہیں ہوئی، ہمیں موقع نہیں دینا چاہیے کہ لوگ ہماری طرف انگلیاں اٹھائیں،میں نے جو بات کی وہ کسی کے کہنے پر نہیں کی۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں ہر الیکشن پر سوالیہ نشان آیا ہے، نگراں سیٹ اپ غیر جانبدار ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…