کراچی(این این آئی)بجلی مہنگی ہونے کا پہلا منفی اثر سامنے آگیا ۔ تعمیراتی صنعت کا بنیادی خام مال اسٹیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اسٹیل مینوفیکچررز نے چھٹی کے دن سریے کی فی ٹن قیمت 15 ہزار روپے بڑھادی۔ مینوفیکچررز کے مطابق بجلی اور ڈالر مہنگا ہونے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔لارج اسٹیل مینوفیکچررز کے مطابق فی ٹن 15 ہزار روپے بڑھانے کے بعد سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 60000 روپے ہوگی۔یاد رہے کہ تعمیرات کے اہم خام مال کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کنسٹرکشن کی لاگت پر اضافی دبا آتا ہے، جس میں ایک سال کے دوران تقریبا 50 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 13 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1135 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.22فیصد زیادہ ہے۔