اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے آنے کا مطلب الیکشن ایک سال آگے ہوں گے

datetime 24  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت اور اس کے وزیراعظم کا فیصلہ اتنا آسان نہیں ہوگا جتنا دکھائی دے رہا ہے ،سیاسی اندھے رشتے داروں میں ریوڑیاں بانٹنا چاہتے ہیں ،آئینی ترمیم کے بغیر نگران وزیراعظم کو الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی اختیارات نہیں مل سکتے ،اسحاق ڈار کے آنے کا مطلب آئی ایم ایف ناراض ،ڈالر 300 کی حد پار ،الیکشن ایک سال آگے ہوں گے،الیکشن کی تاخیر معیشت کی تباہی اور غریب کا زندہ دفن ہونا ہے ۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی پی یہ چاہتی ہے کہ نگران وزیراعظم ان کے جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی ہو ،لندن کے ڈاکٹر بھی بڑے با کمال ہیں وہ نواز شریف کو لندن سعودی عرب دبئی جانے کا مشورہ دیتے ہیں اورپاکستان جانے کی اجازت نہیں دیتے ،15 مہینے بھائی ویزراعظم رہا اور سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کے ہاتھ میں رہا لیکن پاکستان آنے کی جرت نہیں ہوئی ،حکومت کے چہرے پر اڑی ہوئی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ ان کو عوام کا ردعمل بخوبی معلوم ہے ، جو قدم اٹھائیں گے الٹا ان کے گلے پڑے گا ۔

انہوںنے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کرنے کے حربے استعمال کریں گے تو اپنا ہی مزید نقصان کریں گے ،سات دنوں بعد جب لوگوں کے گھروں میں بجلی کے بل آئیں گے تو لوگ جھولیاں اٹھا کے ان کے لئے دعا کریں گے ؟،بے شک سارے میڈیا پرقبضہ کرلیں صحافت کو ہتھکڑیاں پہنا دیں ،آٹاچینی کابھائواور بجلی کیبل کا بم ان کی سیاست کاقبرستان بنادے گا۔ انہوںنے کہا کہ کس کارکردگی پر سرکاری افسروں میں نئی گاڑیاں بانٹی جارہی ہیں ،ڈیفالٹ توپاکستان نے نہیں عوام نے ہونا تھا اور عوام ڈیفالٹ ہو چکی ہے ،حکمران بڑے شوق سے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ٹی وی پرچھائونی ڈال کر بیٹھے رہیں لیکن نہ ان کے چہرے کو پسند کیا جا رہا ہے نہ ان کی کوئی بات سن رہا ہے بلکہ یہ الیکٹرانک میڈیا کی ریٹنگ خراب کر رہے ہیں ، آخری 2 ہفتے پاکستان کی سیاست میں انتہائی اہم ہیں ،یہ عوام کو ریلیف کی بجائے مزید تکلیف دے کے جائیں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…