منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

یٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے پر حکومت نے جوابی شرط رکھ دی

datetime 23  جولائی  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کو ملازمین کی تنخواہوں اور اوقات کار سے مشروط کردیا۔وزارت پیٹرلیم کی ٹیم نے دہی اور شہری علاقوں میں پیٹرول پمپس کا سروے کیا،پیر تک 2ہزار پیٹرول پمپس کا ڈیٹا اکھٹا ہوجائے گا، پیر کو ڈیلرز کے مارجن کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کی جائے گی۔رپورٹ میں ملازمین کی طبی سہولیات، تنخواہ اور کام کے اوقات کار کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کو مارجن میں اضافہ چاہئے تو ان تمام شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کی حکومت کو دی جانے والی ڈیٹ لائن پیر کو مکمل ہورہی ہے، اگر پیر تک پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کا معاملہ حل نہ ہوا تو حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت پیٹرولیم اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے تھے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22جولائی کی ہڑتال 48گھنٹوں کے لئے موخر کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…