اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ملک کے تین بڑے ایئرپورٹس کو آیوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

datetime 22  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی/اسلام آباد/لاہور(این این آئی)حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے سے قبل ہی ایئرپورٹس کو آٹ سورس کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا،

یہ ٹینڈر بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی کو آٹ سورس کیا جائے گا، جبکہ اسکردو ایئرپورٹ کو بھی آٹ سورس کرنے پر غور کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان کو ہوائی اڈوں سے سالانہ 30 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے، جبکہ آٹ سورسنگ کرنے سے نہ صرف آمدن میں کئی گنا اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدے ڈالرز میں طے کیے جائیں گے،

جس سے حکومت کو ملک میں ڈالرز کے ذخائر بڑھانے کا ایک ذریعہ ملے گا۔دوسری جانب بین الاقوامی کمپنیاں لانجز اور ٹرمنلز میں بین الاقوامی برانڈز، ریستوران اور دیگر وہ تمام سہولیات فراہم کریں گی جو بین الاقوامی سطح پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کو دی جاتی ہیں۔مجوزہ فریم ورک کے تحت ایئر پورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، گرانڈ ہینڈلنگ، کارگو سروسز اور صفائی کے شعبوں کو آٹ سورس کیا جائے گا، جبکہ سکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرول جیسے شعبے سول ایوی ایشن ہی کے کنٹرول میں ہوں گے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق وزیراعظم سے مجوزہ فریم ورک کی منظوری لینے کے بعد بین الاقوامی کمپنیوں سے ٹینڈرز کے لیے اشتہارات جاری کر دیے جائیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…