اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی

datetime 22  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)حکومت نے عوام پر بجلی گرا دی، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں3روپے سے7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا،اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ اورسیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی، بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور منظوری کے بعد جولائی کے بقایا جات بھی عوام سے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی،

نیپرا نے ٹیرف اوسط 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی تھی، یہ منظوری رواں مالی سال کے لیے تھی۔حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، نیپرا سبسڈی ایڈجسٹمنٹ کو مد نظر رکھ کر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز ہے۔100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ ، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ ، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے فی یونٹ، 301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ جبکہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا، سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی، بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور منظوری کے بعد جولائی کے بقایا جات بھی عوام سے وصول کیے جائیں گے۔

دوسری جانب عوام نے بجلی کے بنیادی ٹیرف اس قدر اضافے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب تین سے دو وقت کی روٹی پر آگیا تھا اور اب لگتا ہے ایک وقت کی روٹی بھی نصیب نہیں ہو گی ۔ اس فیصلے سے حکمرانوں ، اشرافیہ ،بیورو کریٹس اور صنعتکاروں کو کیا فر ق پڑے گا ، یہ سارا بوجھ ٹوٹی ہوئی کمر کے ساتھ غریب عوام ہی اٹھائیں گے ،غریب اتنے بھاری بھرکم بل ادا نہیں کر سکتے اور وہ اپنے میٹر کٹوانے کو ترجیح دیں گے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…