اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف اورچیف جسٹس آف پاکستان سے مدد مانگ لی

datetime 19  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف اورچیف جسٹس آف پاکستان سے مدد مانگ لی .کے حکومت اور کے الیکڑک ملکر عوام کو لوٹ رہے. کراچی کی سب سے بڑی ہوسیل مارکیٹ بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے چیئرمین شریف میمن کے الیکڑک کی جانب سے بجلی کے نرخ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کی دھمکی دیدی .

شریف میمن نے کہاکہ مہنگائی سے پریشان حال عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا ملکی معیشت زبوں حالی کاشکار ہے عام آدمی اپنے بچوں وقت کی روٹی کما کر نہیں دے سکتا .کاروبار تباہ ہوچکا ہے غریب عوام حکومت کو سننے کو تیار نہیں ہے ہم آرمی چیف اور چیف جسٹس اف پاکستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ کراچی عوام کو کیالیکڑک کے چنگل سے آزاد کرائیں شریف میمن نے کہا کہ بجلی کے بل میں تمام قسم کے ٹیکسوں کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں چیف جسٹس اف پاکستان بجلی کے بل میں لگائے گئے ناجائز ٹیکسز کے خلاف از خود نوٹس لے کر تاجر اور عوام کو نجات دلائیں اوور بلنگ اور ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کراچی کے تمام علاقوں میں ختم کی جائے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو تسلیم نہیں کریں گے

یہ فیصلہ فوری واپس لیا شریف میمن نیکہا کہ عوام اور تاجر برادری کسی صورت میں خاموش نہیں بیٹھے گی سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے خلاف ازخود نوٹس لے کر عوام اور کاروباری برادری کو اس ظلم سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ایک طرف قوت خرید کم ہوگئی ہے دوسری جانب کاروباری سرگرمیاں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہیں انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں فی یونٹ میں 5 روپے تک کا اضافہ کرکے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو نچوڑ رہی ہیں کے الیکٹرک کے خلاف کراچی اور سندھ بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…