اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے آن لائن سسٹم کا اجراء

datetime 19  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے 4ماہ تک بغیر رجسٹریشن موبائل استعمال کرنے کی سہولت متعارف
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیرملکی باشندوں کے لئے آن لائن عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کردیا۔پروگرام کے تحت اوورسیزپاکستانی یا غیرملکی شہری کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر 120دن تک اپنا ذاتی موبائل فون استعمال کرنے کی مفت سہولت حاصل سکیں گے، تاہم انہیں ہر بار پاکستان آنے کی صورت میں مفت رجسٹریشن کی سہولت کے لئے درخواست دینا ہوگی۔

اس سہولت سے سیاحت یا کاروبار کیلئے پاکستان آنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی طالب علم، محنت کش اور غیرملکی شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آن لائن ڈیوائس کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو اس ڈیوائس سے فائدہ ہوگا، اور وہ 4 ماہ سے زائد ٹیکس دیئے بغیر موبائل فون استعمال کرسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے یہ کاوشیں قابل ستائش ہیں، پاکستانی نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں خاصی پیش رفت کر رہے ہیں، اس شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں جن سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے۔شہبازشریف نے کہا کہ ہماری حکومت نے نوجوانوں کیلئے مختلف پروگراموں کیلئے حالیہ بجٹ میں وافر فنڈز مختص کئے ہیں، سرمایہ کاری میں سہولت دینے کی خصوصی کونسل قائم کر دی گئی ہے تاکہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…