اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)2023 کی تیسری سہ ماہی کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان بدستور آخری نمبروں پر موجود ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے ستمبر 2023 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں سنگاپور نے جاپان کو پیچھے چھوڑ کر نمبرون پوزیشن اپنے نام کی۔یہ 5 سال میں پہلی بار ہے جب ہینلے اینڈ پارٹنرز کی فہرست میں جاپان کو نمبرون پوزیشن سے محروم ہونا پڑا۔

انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری 193 ممالک کا ویزا فری سفر کر سکتے ہیں۔سنگاپور کے بعد جرمنی، اٹلی اور اسپین کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے حامل افراد کو 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔جاپان، جنوبی کوریا، سویڈن، لگسمبرگ، فرانس، فن لینڈ اور آسٹریا کے پاسپورٹس 189 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ڈنمارک، آئرلینڈ، برطانیہ اور نیدر لینڈز کے پاسپورٹس کے حصے میں چوتھا نمبر آیا جن کے حامل افراد 188 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔

بیلجیئم، پرتگال، ناروے، سوئٹزر لینڈ، چیک ریپبلک، مالٹا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے اور ان ممالک کے شہریوں کو 187 ممالک میں جانے کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔فہرستوں میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا۔پاکستانی پاسپورٹ اس فہرست میں 100 ویں نمبر پر ہے اور اس پر 33 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔پاکستان سے نیچے شام (101)، عراق (102) اور افغانستان (103) موجود ہیں۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق یہ درجہ بندی انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے آفیشل ڈیٹا کے ذریعے مرتب کی گئی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…