اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا کردیا

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کااجرا کردیااور کہاہے کہ پاکستانی تارکین وطن کے لئے جلد نان فنانشل پیکج کااجرا جلد کریں گے، زراعت ، آئی ٹی اور معدنیات کے شعبے پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وہ منگل کو سمندر پار پاکستانیوں کے موبائل فونز کیلئے عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔سمندرپارپاکستانیوں کی نشاندہی پر ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ تارکین وطن کے لئے عارضی رجسٹریشن آن لائن نظام کا اجرا کیا ہے اس پر وفاقی وزیر آئی ٹی اور وزارت کے اعلیٰ حکام ، ایف بی آر، پی ٹی اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک اہم ڈیوائس ہے جو سمندر پار لاکھوں پاکستانیوں کیلئے ایک بہترین سہولت ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہیں یہ سہولت گھر بیٹھے میسر آئے گی، وہ 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیئے اپنا فون استعمال کرسکیں گے،اس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائے گی،اس میں مخصوص کیسز کی بجائے سب کو یہ سہولت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دنیا کے ترقی پذیر ممالک میں اس وقت بے پناہ سپورٹ ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آبادی کے کروڑوں بچے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اس میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اس سیکٹر میں بہت مواقع ہیں، اس کو ضائع نہیں ہونے دینا۔ وزارت آئی ٹی محنت سے خدمات سرانجام دے رہی ہے،بجٹ میں وزیراعظم یوتھ سکیم کے تحت نوجوانوں کی فنی تربیت کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ معاشی بحالی کا پروگرام مشکل سے معرض وجود میں آیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ زراعت ، آئی ٹی ، معدنیات اور برآمدات اس کے لازمی عناصر ہیں، وزارت آئی ٹی کا اس میں کلیدی کردار ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آئی ٹی کی تربیت کے لئے تیزی سے کام کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس عائد نہ کرنے کی رائے صائب ہے لیکن اس پر فیصلے کے لئے مزید اجتماعی مشاورت اور سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لاکھوں بچوں کو میرٹ پر دوبارہ لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں۔ سکول کے بچوں اور اساتذہ کو ٹیبلٹ کی فراہمی کا پروگرام بھی شروع ہونا چاہیے تھا۔

انہوںنے کہاکہ سکولوں میں حاضری کے نظام کو بھی ڈیجٹیلائزڈ کیاجائے تو یہ ایک انقلابی قدم ہو گا،اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ووکیشنل ٹریننگ کے لئے آئی ٹی پارک میں تیزی لائی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزارت کی ٹیم عرق ریزی سے کام کرے تو اس سیکٹر میں ہم تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت دوسری بار بھی بلاتفریق دی جانی چاہیے ، اگر اس میں تفریق روا رکھی گئی تو یہ سرخ فیتے کی نذرہو جائے گا،تارکین وطن کو وطن واپسی پر جو بھی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں وہ کرنی چاہئیں،اس کیلئے آئندہ چند دنوں میں نان فنانشل پیکج کا اعلان کررہے ہیں۔

تقریب سے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے خطاب کرتیہوئے کہا کہ اس عارضی رجسٹریشن کے نظام سے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 120 دن تک اپنافون بغیر ٹیکس ادا کئے استعمال کرنے کی اجازت ہو گی جبکہ وہ اس میں 120 دن کی توسیع بھی کروا سکتے ہیں۔ یہ ایک اچھا اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے موبائل فون پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار موبائل فون تیار کرنے کے کام کا آغازہو اہے۔ انہوںنے کہاکہ28 مختلف کمپنیاں یہاں فون تیارکررہی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار موبائل فون برآمد کئے گئے۔آئندہ ماہ اقتدار سے الگ ہو جائیں گے اور قوی امید ہے کہ وزیراعظم شہبا ز شریف کی سربراہی میں دوبارہ برسر اقتدار آ کر اس کام کو اسی طرح جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا وڑن آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری بڑھانا ہے جبکہ ان کا وڑن سمارٹ فون فار آل ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…