ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس بڑھا دئیے گئے

datetime 15  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائلر خریدار یا فروخت کنندہ کی صورت میں اب 2، 2 فیصد کے بجائے 3، 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگے گا
اسلام آباد (این این آئی)ملک میں پراپرٹی کی فروخت پر نان فائلر خریدار اور فروخت کنندہ پر مجموعی ٹیکس 18.5 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔یکم جولائی سے مکان، پلاٹ یا فلیٹس کی خریدو فروخت پر ٹیکس بڑھا دیے گئے ہیں، اگر آپ نان فائلر خریدار ہیں تو اب جائیداد کی خریداری پر 7 فیصد کے بجائے 10.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا جبکہ جائیداد فروخت کرنے والے کو 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا،

ان ٹیکسز میں پراپرٹی قدر کی ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی جبکہ ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس بھی شامل ہے۔پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے رہنما عمران میگرانی کے مطابق فائلر خریدار یا فروخت کنندہ کی صورت میں اب 2، 2 فیصد کے بجائے 3، 3 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگے گا۔ایک فیصد اسٹیمپ ڈیوٹی اور ایک فیصد ٹاؤن ٹیکس ملا کر فائلرز کے درمیان ایک ڈیل پر 8 فیصد ٹیکس وفاقی اور صوبائی حکومت کو ملے گا۔رواں بجٹ میں 5 سال کے بعد گین ٹیکس یا ایڈوانس ٹیکس نہ لینے کا سلسلہ ختم ہوا اور اب ہر صورت یہ ٹیکس ادائیگی کرنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…