اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کسٹم چیک پوسٹ 4 سے 5 کروڑ روپےکمائے جا رہے ہیں، گرفتار کسٹم افسران کا اعلیٰ افسران کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف

datetime 15  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمگلنگ کیس میں گرفتار کسٹم افسران کا اعلیٰ افسران کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف
کسٹم چیک پوسٹ، موچکو، سہراب گوٹھ اور گھگر پھاٹک سے ماہانہ 40سے 50ملین روپے کمائے جا رہے ہیں، ملزمان کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی)اسمگلنگ کیس میں گرفتار کسٹم افسران کے خلاف درج مقدمے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ایف آئی اے نے کئی روز سے لاپتہ کسٹم افسران طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر اور 6100درہم برآمد کئے تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے خلاف ایف آئی آے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔کسٹم افسران کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئی ہیں جس میں کسٹم افسران کے خلاف درج مقدمے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں کلکٹر کسٹم کے اعلیٰ افسران کا اسمگلنگ میں سہولت کاری اور کروڑوں کمانے کا انکشاف ہوا ہے، دستاویزات کے مطابق گرفتار دو افسران نے ابتدائی انوسٹی گیشن میں انکشاف کیاکہ اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کسٹم افسران میں تقسیم کی جانی تھی۔گرفتار افسران نے بتایاکہ کسٹم چیک پوسٹ، موچکو، سہراب گوٹھ اور گھگر پھاٹک سے ماہانہ 40سے 50ملین (4سے 5 کروڑ روپے)کمائے جا رہے ہیں،کسٹم افسراں چیک پوسٹ پر اسمگلنگ میں سہولت کاری کرتے ہیں،صرف چھالیہ کی اسمگلنگ سے تقریباً 60ملین ماہانہ کسٹم افسران کما رہے ہیں۔دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اسمگلنگ اور سہولت کاری میں ملوث افسران کے ناموں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایاکہ کلکٹر کسٹم ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ ثاقف سعید،کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ کلکٹوریٹ ہائوس عثمان باجوہ ، کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ عامر تھیم سہولت کاری میں شامل ہیں۔ملزمان نے بتایا کہ عمران نورانی نامی شخص چھالیہ اسمگلنگ کا کاروبار چلا رہا ہے، عمران نورانی بلوچستان کے بارڈر ایریاز سے چھالیہ کراچی اور مختلف علاقوں میں لے جاتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…