اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

معاہدے کیلئے وزیراعظم پاکستان نے عمدہ کیس پیش کیا،ایم ڈی آئی ایم بھی معترف

datetime 15  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)منیجنگ ڈائریکٹر عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کرسٹالینا جارجیوا نے 3ارب ڈالر کے معاہدے کے لیے عمدہ کیس پیش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی ۔وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم پاکستان نے آئی ایم ایف کے 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے میں تعاون پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا

۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے غریبوں کا احساس کرنے کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے تعاون کو قابل قدر قرار دیا۔ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہاکہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد ہے،پاکستان آئی ایم ایف کا اہم ممبر ہے، مدد جاری رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی معمولی خلاف ورزی کو بھی برداشت نہیں کروں گا۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف بورڈ کے لیے نہایت عمدہ کیس پیش کیا،

بورڈ کو ماضی کے اعتماد کے فقدان کے باعث معاہدے پر عمل درآمد پر شک تھا،وزیراعظم سے مسلسل رابطہ رہنے پر بورڈ کو یقین دلایا گیاکہ پاکستان وعدے پورے کرے گا۔کرسٹالینا جارجیوا نے کہاکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو بتایا کہ وہ وزیراعظم پاکستان سے ذاتی طور پر ملی ہیں،بورڈ کو بتایا کہ شہباز شریف کو وعدے پورے کرنے پر سنجیدہ پایا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ یہ حکومت اگست تک رہے گی جس کے بعد عبوری حکومت آ جائے گی،مجھے یقین ہے نگران حکومت ذمہ داریوں کو پورا کرتی رہے گی، عوام نے دوبارہ منتخب کیا تو آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کو بہتر کریں گے۔وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے پاکستان کے بہترین آموں کا ذکر کیا اور کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کو بطور احترام آموں کا تحفہ بھیجنا میرے لیے اعزاز ہو گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…