جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 13  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکی جریدے بلوم برگ نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے معاہدے کے بعد پاکستان کے بحرانوں سے نکلنے کی نوید سنا دی۔امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان 3ارب ڈالربیل آئوٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کرچکا ہے اور پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔بلوم برگ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کوبحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں،آئی ایم ایف کی طرف سے پیکج کی منظوری 9ماہ کیلئے دی جا رہی ہے،اس منظوری کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا اور پاکستان کے ڈالر بانڈ کو مزید تقویت ملے گی۔

امریکی جریدے نے کہا کہ اولین منظوری سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا، پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، فچ ریٹنگ بڑھنیسیبانڈکی لانچ میں آسانی پیداہوگی۔مزید کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے تصدیق کی سعودی عرب سے 2ارب ڈالر ترسیلات مل چکی ہیں، وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے خصوصی درخواست کی تھی، یہ بیل آٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کیایگزیکٹوبورڈکے ایجنڈے پر نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…