اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دئیے

datetime 11  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دئیے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی ۔منگل کویہاں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ چند ہفتے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو دوارب ڈالرکی معاونت فراہم کرنے کااعلان کیاتھا، الحمدللہ سعودی عرب کی جانب سے یہ معاونت پاکستان کوموصول ہوگئی ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ہرجمعہ کوزرمبادلہ کے حوالہ سے اعدادوشمارکے دئیے جاتے ہیں، گزشتہ ہفتہ سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے جو اعدادوشمارجاری کئے تھے ان کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر9.67 ارب ڈالرتھا، سعودی عرب کی جانب سے مزید دوارب ڈالرملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر11.67 ارب ڈالرکے قریب ہوجائیں گے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ وزیراعظم محمدشہباز شریف، آرمی چیف سید عاصم منیر، پاکستانی عوام اوراپنی طرف سے سعودی فرمانروا اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اورسعودی عرب کی قیادت کے شکر گزارہیں۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے حقیقی بھائی کاکرداراداکیاہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی ، پاکستان میں معاشی استحکام آچکاہے اب ہمیں پائیدارمعاشی نمو کی سفر کوآگے لیکر جاناہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…