جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم اپنی گرل فرینڈ کیلئے 100 ملین یورو چھوڑ گئے

datetime 10  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)گزشتہ ماہ انتقال کرنے والے اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم سلویو برلوسکونی اپنی 33 سالہ گرل فرینڈ کے لیے کروڑوں کی دولت چھوڑ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم سلویو برلوسکونی وصیت میں اپنی گرل فرینڈ مارٹا فاسینا کے لیے 100 ملین یورو چھوڑ کر گئے ۔اٹلی کے 3 بار کے وزیرِ اعظم کی کل دولت کا تخمینہ 6 بلین یورو سے زیادہ ہے۔سلویو برلوسکونی اور مارٹا فاسینا کے درمیان تعلقات کا آغاز مارچ 2020 میں ہوا تھا لیکن دونوں نے شادی نہیں کی تھی تاہم اٹلی کے سابق وزیرِ اعظم نے بستر مرگ پر مارٹا فاسینا کو اپنی اہلیہ کہا تھا۔مارٹا فاسینا 2018 سے اٹلی کی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور فورزا اٹالیا پارٹی کی بھی ممبر ہیں۔فورزا اٹالیا پارٹی کی بنیاد سلویو برلوسکونی نے 1994 میں رکھی تھی جب انہوں نے پہلی بار سیاست میں قدم رکھا تھا۔واضح رہے کہ سلویو برلوسکونی ایک ارب پتی تاجر تھے جنہوں نے اپنے ملک کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے سے پہلے وہاں کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی بنائی۔سلویو برلوسکونی جو کہ جولائی 1994 سے 1995، 2001 سے 2006 اور 2008 سے 2011 کے دوران اٹلی کے وزیر اعظم رہے، موت سے قبل لیوکیمیا میں مبتلا تھے اور حال ہی میں انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…