جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو اربوں ڈالر کی فوڈ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی دعوت

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ انڈسٹری ٹیکسٹائل کے بعد پاکستان کی دوسری بڑی صنعت ہے، پاکستان کی اعلیٰ معیار کی خاص غذائیں، بشمول گوشت، سمندری خوراک، ویلیو ایڈڈ پھل اور دودھ کی مصنوعات، اعلیٰ معیار اور مناسب قیمتوں پر عالمی سطح پر برآمد کی جاتی ہیں، ہم چینی اداروں کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی منافع بخش فوڈ انڈسٹری کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں اور عام طور پر فوڈ سیکیورٹی کیلئے ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل، ایگرو ڈویژن، ٹی ڈی اے پی اطہر حسین کھو کھر نے کیا۔گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں، اطہر حسین کھوکر نے نشاندہی کی کہ FoodAg، پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش جو پاکستان کی متحرک زرعی اور خوراک کی صنعت کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی۔ اپنے نیٹ ورکنگ اور میچ میکنگ پلیٹ فارم کے ذریعے زائرین اور نمائش کنندگان کو 10 سے 12 اگست تک ایک منفرد موقع فراہم کریں گے۔ مجموعی طور پر، پاکستان میں تقریباً 2500 سے زائد فوڈ پروسیسنگ یونٹس ہیں۔ 2012 سے 2018 کے دوران ایف ڈی آئی میں فوڈ پروسیسنگ کا سالانہ اوسط 223.5 ملین ڈالر تھا۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق، پروسیسڈ فوڈ کی خوردہ فروخت 10 فی صد سالانہ بڑھ رہی ہے جس کا موجودہ تخمینہ تقریباً 1.4 بلین ڈالر ہے (بشمول 325 ملین ڈالر کی درآمدی مصنوعات)،گوادر پرو کے مطابق 2021 میں چین کو پاکستان کی پراسیسڈ فوڈ اور زرعی مصنوعات کی برآمدات کی مالیت 538 ملین امریکی ڈالر تھی، جن میں سے نیم یا مکمل ملائی ہوئی چاول، چاہے پالش شدہ ہو یا گلیزڈ، اور ٹو ٹاچاول برآمدات میں پہلے نمبر پر رہے، سمندری غذا کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ کا رجحان دیکھا گیا۔

کووڈ 19 وبائی مرض نے صارفین کی صحت کے بارے میں شعور کو بڑھایا ہے اور چینی صارفین کی متنوع ذائقوں کے ساتھ غذائیت سے بھرپور، صحت بخش کھانے کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان قدرتی اور صحت بخش غذاؤں سے مالا مال ہے جس میں شہد اور زیتون کا تیل شامل ہے، جو چینی صارفین میں مقبول ہیں جو تیزی سے غذائی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق شان ، غریب سنز، میٹکو وغیرہ سمیت سرفہرست برانڈز کی موجودگی کے علاوہ، سرمایہ کاری کانفرنس FoodAg کی ایک اور خاص بات ہے۔ اس موقع پر چین کی کمپنیاں گارڈ رائس پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کریں گی۔ سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان میں فوڈ فیکٹریوں میں سرمایہ کاری، جدید چینی ٹیکنالوجی کی پاکستان میں منتقلی اور خوراک کو مقامی طور پر پروسیس کرنے اور برآمد کرنے کیلئے پالیسیوں اور مراعات کا تفصیل سے تعارف کرایا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں پاکستان کانٹیکٹ سینٹر ( پی سی سی ایس ) چینی تاجروں کو پاکستان کی فوڈ اور زرعی مصنوعات کے وسائل کا دورہ کرنے اور پاکستانی فوڈ اور زرعی مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں برآمد کرنے کے تجارتی مواقع تلاش کرنے کیلئے پہلے FoodAg میں شرکت کے لیے منظم کر رہا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق پی سی سی ایس کے سیکرٹری جنرل ایرک گاؤ نے بتایا کہ کارپوریٹ اداروں کے موجودہ مجموعہ کی بنیاد پر چینی کمپنیوں نے پاکستان سے باسمتی چاول، آٹا نمک اور بیف درآمد کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ روایتی درآمدی اور برآمدی تجارت کے علاوہ، ہم پاکستان کے فوڈ کیٹیگریز کو بھی تقسیم کریں گے اور انٹرنیٹ مارکیٹنگ کے ذریعے چین میں انہیں فروغ دیں گے۔ تعاون کو گہرا کرنے کے ذریعے، پاکستان چینی کاروباری اداروں کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے ایک پیش رفت کا کام کرے گا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…