منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیدرلینڈز نوآبادیاتی دور میں انڈونیشیا، سری لنکا سے لوٹا گیا خزانہ واپس کرنے پر تیار

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)نیدرلینڈز نوآبادیاتی دور میں انڈونیشیا اور سری لنکا سے لوٹا گیا خزانہ ان ممالک کو واپس کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈچ حکومت نے فیصلہ کیا کہ 500 کے قریب انمول نوادرات ان ممالک کو واپس کردی جائیں تاکہ ان ممالک سے اپنے تعلقات مضبوط بنائے جاسکیں اور ایک نئے دور کا آغاز ہوسکے۔

ایک بیان میں ولندیزی وزیر برائے ثقافت واطلاعات نے کہا کہ ہم پہلی بار ایسی چیزیں واپس کر رہے ہیں جنہیں نیدرلینڈز میں نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم صرف ان چیزوں کو ہی واپس نہیں کر رہے بلکہ ہم ایک ایسے دور کا آغاز کرنے جارہے ہیں جس میں ہم انڈونیشیا اور سری لنکا کے ساتھ زیادہ گہرے تعلقات قائم کرسکیں گے۔دونوں ممالک کو جونوادرات واپس کی جائیں گی ان میں انڈونیشیا سے لوٹا گیا لومبوک خزانہ’ اور سری لنکا کی جواہرات سے جڑی کانسی کی توپ بھی شامل ہے۔

لومبوک خزانہ جواہرات، قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی کا ذخیرہ ہے جسے ولندیزی فوج نے 1894 میں انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک کے ایک شاہی محل سے لوٹا تھا۔سری لنکا کو کانسی کی توپ بھی واپس کی جائے گی جس کے متعلق بتایا جاتا ہیکہ 1765 میں ولندیزی فوج نے سری لنکا کی ریاست کینڈی پر حملے کے دوران اس پر قبضہ کیا تھا،یہ توپ کینڈی کے بادشاہ کو سری لنکا کے ایک رئیس کی طرف سے تحفے میں ملی تھی جو کہ اب ایمسٹرڈیم کے میوزیم میں رکھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوآبادیاتی دور میں لوٹیگئے قیمتی سامان کی تحقیقات کرنے والی ڈچ کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ اسے ان ممالک کو واپس کردیا جائے جہاں اسے انہیں لایا گیا ہے۔کمیٹی نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ سابق ڈچ کالونیوں میں لوٹی گئی ثقافتی اشیاء کو غیر مشروط طور پر واپس کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…