جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،شرح 28.55 فیصد تک پہنچ گئی

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد تک پہنچ گئی ۔ ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیںجس کے ساتھ ہی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55 فیصد پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 106 روپے 85 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 توپے 15 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق آلو کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 16 پیسے اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 4 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن 6 روپے 48 پیسے مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں دال ماش 5 روپے 95 پیسے اوربکرے کا گوشت 6 روپے 54 پیسے مہنگا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق فریش دودھ کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے مہنگا ہوا، مرغی کی قیمت میں 12 روپے 86 پیسے کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتے کے دوران ایک پی جی کا گھریلو سلینڈر 24 روپے 55 پیسے سستا ہوا، ایک ہفتے میں گھی کا ڈھائی کلو کا ٹن 11 روپے 1 پیسے سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور ایک روپے 29 پیسے اور دال مونگ 82 پیسے سستی ہوئی۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…