اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تندور پر روٹیاں لگانے والا لڑکا لیکچرر بن گیا

datetime 8  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے جناح کنونشن سینٹر میں 5 گولڈ میڈل جیتنے والے محسن علی نے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نے خوشگوار سرپرائز دے دیا، شہباز شریف نے محسن علی کو سینے سے لگا کر شاباش دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق محسن علی اسی میو کالج میں لیکچرر ہے جس کے قریب تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب محسن علی جیسے سیکڑوں غریب نوجوانوں کی سرپرستی کی تھی، محسن علی نے پانچ گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے۔

لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا، محسن کی ذاتی جدوجہد، حصول تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے سفر پر کیس اسٹڈی پیش کی گئی۔محسن نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دیے تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی، محسن آج میو کالج لاہور میں لیکچرر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نشست سے اٹھ کر نوجوان محسن کے پاس گئے اور سینے سے لگانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھناچاہتا ہوں۔

وزیراعظم نے نوجوان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، وزیراعظم کے محسن سے ملنے کے دوران تقریب کے تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں، کئی شرکاء کی خوشی سے آنکھیں نم ہوگئیں، شرکائ  نے بھرپور تالیوں سے محسن کو داد دی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…