جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ٹائٹن خراب ہوئی تو ہمیں کہا گیا سو جائو

datetime 5  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)دو برس پہلے ٹائٹن کی سیاحت کرنیوالے شخص جاڈن پین (Jaden Pan) نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت ٹائٹن خراب ہوئی تو اوشن گیٹ کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ سو جاو، کچھ نہیں ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاڈن پین نے بتایا کہ اسے محسوس ہوا کہ جیسے کمپنی کے سربراہ اسٹاکٹن رش مذاق کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دو برس پہلے ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد ہی ٹائٹن کی بیٹری خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24 گھنٹے پھنسی رہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت اسٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھا کہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پر واپس نہیں جا پارہی تھی، مگر خوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی۔واضح رہے کہ پچھلے ماہ ٹائٹن کے حادثے میں ٹائٹن سربراہ اور پاکستانی تاجر شہزادہ داود سمیت 5 افراد مارے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…