اسلام آباد (این این آئی)وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے متعلق حکمنامہ جاری کر دیا۔وزارت قانون نے قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کیا جس کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی جب کہ
سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہو گی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی تنخواہیں یکم جولائی سے نافذ العمل سمجھی جائیں گی۔واضح رہے کہ یہ حکم صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے جاری کیا کیونکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حج کے لیے ملک سے باہر ہیں۔
چیف جسٹس کی تنخواہ میں تقریباً 2 لاکھ روپے کا اضافہ
5
جولائی 2023
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں