اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض معاہدے میں امریکا کا اہم کردار

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے حصول میں پس پردہ اہم کردار ادا کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکا نے پورے عمل کے دوران پاکستان کی سپورٹ کی لیکن اس بات پر بھی اصرار کیا کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے

معاہدے کے تحت اصلاحات کرے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ اس حوالے سے دوبار ٹیلی فون پر بات چیت کی، یہ معاملہ دونوں رہنماؤں کے دوران بالمشافہ ملاقات کے دوران بھی زیر بحث آیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ امریکی محکمہ خزانہ اور داخلہ کے حکام

کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہتا ہے، محکمہ خزانہ کے ڈپٹی انڈر سیکریٹری برینٹ نائمن کے ساتھ کام کرتے ہیں جو بین الاقوامی سطح کے مالیاتی معاملات کو دیکھتے ہیں۔سفارتخانے نے اہم امریکی قانون سازوں سے بھی معاونت طلب کی، جس میں سینیٹر لنزے گراہم بھی شامل ہیں، جنہوں نے ا?ئی ایم ایف ڈیل سے قبل پاکستانی ٹیم سے

ملاقات کی تھی تاہم یہ پیش رفت جون کے آخر میں اس وقت ہوئی، جب وزیر اعظم شہباز شریف نے پیرس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی اور ان سے نومبر سے روکے گئے 1.1 ارب ڈالر کی اہم قسط جاری کرنے کا کہا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…