جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مہنگائی کو بریک لگنے لگا، شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 29.4 فیصد پر آگئی

datetime 4  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جون میں مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہور کر 29.4فیصد پر آگئی ۔اعداد وشمار کے مطابق جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی جو مئی میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی سے جو ن تک مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ سالانہ بنیادوں پر جون 2023 میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں32.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مرغی، آلو، دودھ، ڈیری مصنوعات اور چاول مہنگے جبکہ انڈے، سبزیاں آور آٹا سستے ہوئے، سالانہ بنیادوں  پر ایک سال میں سگریٹ 129.2فیصد، چائے 113 فیصد اور آٹا 90 فیصد مہنگا ہوئے۔ایک سال میں چاول کی قیمت میں73 فیصد،آلو 65 فیصد، گندم 62 فیصد، درسی کتب 114 فیصد، اسٹیشنری 68.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں گیس اخراجات 62.8 فیصد اضافہ اور گھریلوسامان 40 فیصد مہنگا ہوا۔دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے جون میں مہنگائی کی رفتار میں 9 فیصد کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی 29 فیصد پر آگئی ہے، جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی، مئی2023 میں مہنگائی کی شرح جون کے مقابلے میں 38فیصد تھی۔انہوںنے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کےمقابلے میں ڈالر 270 سے 272 روپے کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…