اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

یکم جولائی تک 3لاکھ 18ہزار سے زائد سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا

datetime 3  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) مری میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی آمد کے اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔پنجاب ٹورازم اسکواڈ ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز پنجاب کے مطابق 29جون سے یکم جولائی تک 3لاکھ 18ہزار سے زائد سیاحوں نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا۔ ان میں سے 156غیرملکی سیاح بھی سیروتفریح کیلئے مری آئے اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ٹی ایس سید خرم حسن کا کہنا تھا کہ پتریاٹہ میں 37ہزار369 افراد سیاح تفریح کی غرض سے آئے۔ترجمان نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں پر سب سے زیادہ سیاحوں کی آمد گلیات میں ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران پنجاب ٹورازم اسکواڈ نے بھی سیاحوں کو سہولیات فراہم کیں۔ چھٹیوں کے دوران ٹورسٹ فیسیلی ٹیشن سنٹرز بھی معلومات فراہمی کیلئے 24 گھنٹے فعال رہے۔

عید کے تین دنوں میں دو لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلیات کا سفر کیا،منجلوں, بچوں اور فیملیز نے خوب انجوائے کیا۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق عید کے تین دن کے دوراں 53 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں۔ 29000 گاڑیاں مری سائیڈ سے داخل ہوئیں جبکہ 24000 ایبٹ آباد سے داخل ہوئیں۔ سٹاف عید کے دوراں بھی 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہا ۔ترجمان کے مطابق عید کے دوراں دو ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کرکے تلف کیں ۔قربان گاہوں کو ڈسانفیکٹ کرکے پانی سے صاف کیا گیا ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، عید کے دوراں جی ڈی گلیات نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…