اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی پیشن گوئی

datetime 1  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین اور فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمدبوستان نے کہا ہے کہ جیسے ہی آئی ایم ایف کا معاہدہ ہوا اور پاکستان کو قرضہ ملا تو پاکستان میں ڈالر مزید 15سے20روپے مزید کم ہوجائے گا۔ ملک بوستان نے کہا کہ حجاج کرام نے فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران پاکستانی کی معیشت کی مضبوطی کیلئے دعائیں کیں ،ایام حج کے دوران عرفات کے میدان میں دنیا بھر کی30لاکھ حجاج جن میں پاکستانی اور دنیا بھر کے حاجی شامل ہیں انکی دعائوں سے پاکستانی روپیہ مضبوط ہوا ہے اور گزشتہ ہفتے 315روپے سے کم ہوکر پاکستانی روپیہ 290روپے سے بھی کم ہوگیا ہے،ایک ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ25روپے مضبوط ہوا ہے جبکہ انٹربینک اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی نسبت ڈالر کا فرق 35روپے سے گھٹ کو صرف2روپے رہ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں دالر کا ریٹ مزید گرے گا۔

ملک محمد بوستان نے کہا کہ حکومت نے انٹرسٹ ریٹ میں ایک روپے کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ بڑے پیمانے پر ڈالرز فروخت کررہے ہیں،بیرون ممالک میں مقیم ورکرز کی جانب سے بھی آنے والی ترسیلات20فیصد بڑھی ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی آرہی ہے،انٹربینک کم ہوکر286روپے پر آگیا ہے اور توقع ہے کہ روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے روپے کو مضبوط بنانے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا کیونکہ میں نے کہا تھا کہ ساتھ دیں تو ڈالر315روپے سے کم ہوکر295روپی تک آجائے گااورپھر میں نے کہا کہ 290سے نیچے آئے گا اور اب یہ اس سطح سے بھی نیچے آگیا ہے۔

ملک محمدبوستان نے کہا کہ حوالہ مارکیٹ اور بلیک مارکیٹ کا ریٹ اب برابر میں آگیا ہے اور بلیک میں ڈالرز فروخت کرنے والے اور حوالہ کا کام کرنے والے اپنی موت آپ مرجائیں گے کیونکہ حکومت نے درآمدات پر سے پابندیاں ہٹا دی ہیں بالخصوص جو6ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے تھے انہیں بھی ریلیز کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مثبت اقدامات سے ایک ارب ڈالر کی ترسیلات جو حوالہ مارکیٹ میں چلی گئی تھیں وہ بھی اب واپس آجائیں گی،حج کی برکت سے پاکستان کے حالات بہتر ہورہے ہیں اور میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ جنہوں نے پہلے ڈالرز فروخت نہیں کئے اور نقصان اٹھا رہے ہیں وہ اب بھی ڈالرز فروخت کردیں ورنہ انہیں270میں ڈالرز فروخت کرنا پڑیں گے ۔

 



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…