حکومت کی آئی ایم ایف کو 30 جون کو ختم ہونے والے پروگرام کی توسیع کی تجویز

28  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے آئی ایم ایف کو 30 جون کو ختم ہونے والے پروگرام کی توسیع کی تجویز دیدی ۔ ذرائع کے مطابق جون کے آخر تک نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو پھر ا?ئی ایم ایف نیا قلیل مدت اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے کوٹہ کے 2.5 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے لے سکتا ہے،

آئی ایم ایف نے نویں جائزہ اور بورڈ اجلاس کے بارے میں یقین دہانی کروائی تھی۔وزارت خزانہ نے تجویز دی کہ کم وقت کے باعث بورڈ اجلاس ممکن نہیں تو پروگرام میں چھ ماہ کی توسیع کر دی جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو درخواست کی ہے کہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا سائز بڑھا کر 3.5 ارب ڈالر کیاجائے۔

ذرائع کے مطابق فی الحال آئی ایم ایف حکام نے توسیع کی حامی نہیں بھری مگر تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی توسیع سے پاکستان میں عام انتخابات کے بعد آئندہ حکومت تین سالہ پروگرام طے کر سکے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان یو اے ای سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…