ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

کابینہ نے چین کو گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے سمیت 4 پروٹوکولزپر دستخط کی منظوری دے دی

datetime 28  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا اور چین کے ساتھ 4 پروٹوکولزپر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کیلئے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی

اس کے علاوہ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اورچین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے، پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئیگدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔حکومتی ذرائع کے مطابق صحت، حفاظتی معیارات اور قرنطینہ ضروریات پر عملدرآمد ہوگا، ان پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…