جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک کے تحت بلوچستان میں 106کلو اہم لنک روڈ مکمل ، وزیر اعظم جلد افتتاح کرینگے

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان میں 106کلو میٹر اہم لنک روڈ مکمل کرلی گئی جس سے پنجاب اور ملک کے دیگر شمالی حصوں سے گوادر جانے والی ٹریفک کے لیے فاصلہ کم ہو جائے گا۔ این ایچ اے کے ممبر (ویسٹ زون)شاہد احسان اللہ کے مطابق اتھارٹی نے 11.7 ارب روپے کی لاگت سے 106 کلومیٹر طویل بسیمہ،خضدار روڈ (این30)پر کام مکمل کر لیا ہے جوچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے۔

اس وقت شاہراہ ہلکی اور ہیوی دونوں طرح کی ٹریفک چل رہی ہے اور وزیر اعظم جلد ہی اس کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں سی پیک سیکرٹریٹ کے سینئر عہدیدار جواد اختر کھوکھر نے بتایا کہ این 30بسیمہ میں ہوشاب،سوراب ہائی وے(این 85)کو خضدار کے قریب رتوڈیرو،گوادر موٹر وے (ایم8)سے جوڑ کر پنجاب اور سندھ کے شمالی حصوں سے گوادر جانے والی ٹریفک کے لیے 100 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ کم کرے گی۔ سی پیک کے مغربی روٹ کے اصل منصوبے کے مطابق ایم 8سندھ میں رتوڈیرو کو گوادر سے منسلک کرے گا تاہم ایم 8ہوشاب اور خضدار کے درمیان شاہراہ زیر تعمیر ہے لہٰذااین85اس وقت گوادر کو پنجاب اور سندھ سے جوڑتا ہے۔ این85پہلے ہی کراچی چمن ہائی وے (این25)کے ذریعے ایم 8سے منسلک تھا تاہم ان گاڑیوں کو بسیمہ سے سوراب تک 150 کلومیٹر تک سفر طے کرنا پڑتا تھا اور پھر خضدار پہنچنے کے لیے این25پر 90 کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بجائے نئی سڑک این 85کو ایم 8سے براہ راست لنک فراہم کرتی ہے اور ٹریفک کو بسیمہ سے خضدار کی طرف موڑتی ہے۔ توقع ہے کہ اس لنک سے بلوچستان کے سب سے کم ترقی یافتہ ضلع میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ اس سے نہ صرف رابطے کی حیثیت بحال ہوگی بلکہ مقامی لوگوں کو اپنی زرعی مصنوعات کو بہتر قیمت کے لئے پنجاب منتقل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…