رواں مالی سال کے معاشی اہداف میں سے کوئی بھی پورا نہ ہوسکا

  جمعرات‬‮ 25 مئی‬‮‬‮ 2023  |  10:41

اسلام آباد ( پی پی آئی ) رواں مالی سال کے معاشی اہداف سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا، شرح نمو 5 فیصد کی بجائے صفراعشاریہ 8فیصد رہی جب کہ سیلاب اور ڈالرکے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈی پی کونقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.9فیصد تھا، صرف سیلاب سے زراعت کو 297ارب، کپاس کی فصل کو 205 ارب اور کھجور کو 7ارب کا نقصان ہوا جب کہ چاول کی فصل کو سیلاب سے 50ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔

صنعتی شرح نمو کا ہدف 7.1 فیصد تھا جو منفی8.11 فیصد تک گرگئی،گاڑیوں کی صنعت 42 فیصد گرگئی اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں98 فیصد کمی ہوئی جب کہ ایکسپورٹ میں 11 فیصد کمی ہوئی اور مالیاتی خسارہ 5.2 فیصد بڑھ گیا، اس کے علاوہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل میں 16 فیصد کمی ہوئی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎