کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالراضافے سے 10 ارب 4 کروڑ 32 لاکھ ڈالرہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بنک کیذخائر 56 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 4 ارب پینتالیس کروڑ 72 لاکھ ڈالرہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کیذخائر دو کروڑ 45 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 5 ارب 58 کروڑ 60 لاکھ ڈالرہوگئے۔مرکزی بینک کے مطابق 28 اپریل تک مرکزی بینک اور کمرشل بینکس کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 10 ارب چار کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہے۔