لندن (این این آئی)لارڈز کے میدان میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھے لیکن شبھمن گل الیون کو شکست ہوئی۔شائقین کرکٹ بھارتی اداکار اکشے کمار کی میدان میں موجودگی اور بھارتی ٹیم کی شکست کی فہرست سامنے لے آئے جس میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کی موجودگی میں بھارتی ٹیم ہمیشہ شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اکشے کمار میدان میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے۔ کیا اکشے کی موجودگی کی وجہ سے بھارت ٹیم کینگروز کے ہاتھوں ورلڈ کپ فائنل ہار گئی؟۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں یہاں بھی اکشے کمار کی موجودگی بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ بن گئی۔اکشے کمار نے بھارت کے جتنے میچز میں شرکت کی بھارت نے وہ سبھی نہیں ہارے کچھ میچز جیتے بھی ہیں لیکن یہ شائقین کی جانب سے اکشے کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں ان کی موجودگی کو بھارت کی شکست سے جوڑا گیا ہے۔