اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

رمضا ن مبا رک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوز اور منا فع خور سر گرم ہو گئے

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی ) رمضا ن مبا رک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوز اور منا فع خور سر گرم ہو گئے ،گھی ،چینی، دالیں ، بیسن ،چائے کی پتی ،کھجو ر یں ،لیمو ں سمیت دیگر سبزیا ں ،پھل اور خردونو ش اشیا ء کی قیمتو ں میں اضا فہ ،،گندم کی بلیک میں فروخت جاری ،آٹے کا بحران ختم ہو گیا لیکن قیمتیں کم نہ ہو سکیں، کھلا آٹا 125روپے سی130روپے میں فروخت ،

پنجا ب کی نگران حکو مت بھی مصنوعی مہنگا ئی کو کم کر نے میں نا کام ،ضلعی انتظا میہ کا غذی کا روائی کر نے کیلئے چھو ٹے دکان داروں کو جرما نے کر نے میں مصروف ،منا فع خو روں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے ضلعی انتظا میہ بے بس ،اس طر ح چینی85سے بڑھ کر 100روپے ،لیموں 100سے بڑھ کر 200روپے ، بیکری کی ایٹمزمیں 30سے 50روپے اضا فہ ،تفصیلات کے مطا بق پٹرو لیم مصنو عات اور ڈا لر کی قیمتوں میں اضا فے سے پہلے ہی مہنگا ئی کے طو فا ن سے عوام پریشا ن تھی ،جبکہ رمضا ن مبا رک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوز اور منا فع خور مصنو عی قلت پیدا کر نے کیلئے میدان میں آگئے ، جبکہ گھی ،چینی، دالیں ، بیسن ،پتی ،کھجو ریں ،لیمو ں سمیت دیگر سبزیا ں ،پھل اور خردونو ش اشیا ء کی قیمتو ں میں مزید اضا فے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ،گھی اور کو کنگ آئل تیا ر کر نے والی کمپنیوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جو کہ ذخیرہ اندوز اور منا فع خور گھی اور چینی ما رکیٹوں سے غا ئب کر کے مصنو عی قلت پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گھی اور کو کنگ آئل کی قیمتوں میں رمضا ن مبا رک میں بڑھنے کا خدشہ ہے ،جس طرح کے رمضا ن مبا رک میں چینی کا استعما ل بڑھ جا تا ہے اس لئے چینی کی قیمتوں میں حا لیہ ایک ہفتے کے دوران 15روپے سے 20روپے فی کلو اضا فہ ہو گیا ہے جس سے چینی 85روپے سے بڑھ کر105روپے تک فروخت ہو رہی ہے ،

اس طرح دالیں ، بیسن ،پتی ،دیگر مصالحہ جا ت سمیت دودھ ،دہی کی قیمتوں میں اضا فہ ہو رہا ہے ،لیموں اور کھجوروں کی قیمتوں میں بھی دوگنا اضا فہ کر دیا گیا ہے لیموں 100روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو فروخت اور کھجو ریں 400روپے سے 800روپے فی کلو میں فروخت جبکہ سیب 300روپے سی500روپے فی کلو ،کیلا 200روپے سی300روپے

فی درجن اور کینو300روپے سی600روپے فی درجن میں فروخت ہو رہا ہے ،جبکہ ادرک 500روپے فی کلو,لہسن 500روپے فی کلو ،مٹر200روپے کلو ،کر یلے 260روپے کلو ، ،آلو نئے 40سی50روپے کلو،سبز مرچ 200روپے کلو دیگر سبزیو ں اور پھلو ں کی قیمتوں میں اضا فہ ،بڑھتی مہنگا ئی سے غریب عوام سرا پا احتجا ج ،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسما نوں سے با تیں کر نے لگی ،

گزشتہ ایک ما ہ سے جاری آٹے کا بحران ختم ہوگیا لیکن قیمتیں کم نہ ہو سکی ، جس کی وجہ سے اوپن ما رکیٹ میں گندم کی قیمت 4000روپے سی4200روپے میں فروخت ہو رہی ہے اس طر ح گند م کی قیمت میں اضا فے کے بعد گلی محلو ں میں کھلا آٹا 125روپے سی130روپے میں فروخت ہو رہا ہے،

ڈسٹرکٹ پرا ئز کنٹرو ل کمیٹی کا غذی کا روائی کیلئے چھو ٹے دوکانداروں کو 2000سی5000روپے جرما نہ کر رہی ہے اور منا فع خو ر اور ذخیرہ اندوز مگھرمچھوں کو کھلا چھوڑ رکھا ہے جبکہ اپنے ہی جا ری کر دہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرا نے میں بری طر ح نا کا م ہو چکی ہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…