اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیلٹی سٹور پر سستے گھی کا حصول خواب بننے لگا، شہری خوار

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد میں مہنگائی کے توڑ کا دعوے کرنے والی حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کے فقدان کا مسئلہ حل نہ کر سکی، سٹورز پر اشیائے ضروریہ نایاب ہوچکی ہیں۔فیصل آباد کے بیشتر یوٹیلٹی سٹورز پر سستا گھی نایاب ہوگیا ہے، شہریوں کو طویل انتظار کے

باوجود گھی نہیں ملتا، یوٹیلٹی سٹور گھی کا نرخ 300 روپے کلو مقرر ہے، سستا گھی کی سپلائی انتہائی محدود ہے۔یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کرنے سے شہری 300 روپے کلو والے سستے گھی سے محروم ہوگئے ہیں، درجہ دوئم ایک کلو گھی کا پیک 460 سے بڑھ کر 480 روپے کلو ہو گیا جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو ایک کلو گھی کا پیک 375 روہے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔فیصل آباد کے شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ سستے گھی کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، گھنٹوں لائنوں میں کھڑا رہنے کے بعد بھی کم نرخوں پر گھی میسر نہیں، غریب آدمی کے لیے تو دو وقت کی روٹی بھی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔۔اس سے قبل یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے کم نرخوں پر اشیا دستیاب ہوتی تھیں اب وہ سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کے اس دور میں مشکلات دو چند ہوگئی ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…